ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آر ٹی ای کے تحت پرائیویٹ اسکولوں میں داخل طلباء کی فیس کا معاملہ،حکومت کی جانب سے 550کروڑ روپئے کی بقیہ رقم جاری: سریش کمار

آر ٹی ای کے تحت پرائیویٹ اسکولوں میں داخل طلباء کی فیس کا معاملہ،حکومت کی جانب سے 550کروڑ روپئے کی بقیہ رقم جاری: سریش کمار

Tue, 29 Dec 2020 11:45:32    S.O. News Service

بنگلورو،29؍دسمبر (ایس او  نیوز) عالمی وبا کورونا بحران کے دوران آر ٹی ای کے تحت پرائیویٹ اسکولوں میں داخلہ حاصل کرنے والے بچوں کو حکومت کی جانب سے فراہم کیا جانے والے 550کروڑ روپئے کی بقیہ رقم حکومت سے جاری کی گئی ہے۔ یہ اطلاع ریاستی وزیر برائے بنیاد وثانوی تعلیم ایس سریش کمار نے دی۔

آر ٹی ای فیس کی ادائیگی کی اطلاع دینے والے وزیر تعلیم کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے۔اس الزام پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سریش کمار نے کہا کہ مجھے فراہم کردہ اعداد وشمار کی بنیاد پر تعلیم سال برائے 2012-13سے اب تک تقریباً 5.35لاکھ بچوں کو آر ٹی ای کے تحت مختلف پرائیویٹ اَن ایڈڈ اسکولوں میں ریاستی حکومت کی جانب سے داخلہ کروایا گیا ہے۔ 5.35لاکھ بچوں کو جن پرائیویٹ اسکولوں میں داخل کیا گیا، اس تعداد کی بنیاد پر اب تک بچوں کی تدریسی فیس کی ادائیگی 2372.36کروڑ روپئے اسکولوں کو دئے گئے ہیں۔اس سے متعلق اسکولوں کی جانب سے کئے گئے اقدامات پرتوجہ دی گئی ہے۔

تعلیمی سال برائے 2020-21میں تمام زاویوں سے صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ہمارے حکومت نے اپنے بجٹ 550کروڑ روپئے آر ٹی ای فیس کی ادائیگی کے لئے مختص کی تھی۔کووِڈ بحران وقت میں صورتحال کی حساسیت کو محسوس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپانے پرائیویٹ اسکولوں کو کسی بھی وجہ سے مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے،اس خیال سے بجٹ میں مختص 550کروڑ روپئے میں سے پہلی دو قسطوں میں 275 کروڑ روپئے جاری کئے تھے۔تیسری قسط میں 137.5کروڑ روپئے، چوتھی اور پانچویں قسط میں 137.50کروڑ روپئے دسمبر 2020سے پہلے سال بھر جمع کردہ550کروڑ روپئے حکومت پرائیویٹ اسکولوں کی آرٹی ای فیس کی ادائیگی کے لئے جاری کردئیے۔

سریش کمار نے مزید کہا کہ کسی بھی دور حکومت کے بجٹ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ آر ٹی ای فیس کی ادائیگی کے لئے مختص رقم اتنی جلد حکومت سے جاری کی گئی ہے،یہ ہماری حکومت کا ریکارڈ ہے۔


Share: